Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2020

جنت ‏میں ‏مجھ ‏کو ‏جانے ‏سے ‏رضواں ‏نہ ‏روکئے،سبطین ‏کو ‏ملی ‏ہے ‏اجازت ‏حسین ‏کی،ازقلم ‏سبطین ‏مرتضوی ‏8695882367

منقبت شہیداعظم نواسۂ رسول امام حسین رضی اللہ عنہ از.محمد سبطین مرتضوی کشنگنجوی 8695882367 مولیٰ مرے حسین ہیں جنت حسین کی جنت مجھے دلائے گی الفت حسین کی سن لو نصیب اس کا بہت قیمتی ہوا حاصل ہوئی ہے جس کو بھی نسبت حسین کی حوروملک بھی رشک سے بس دیکھتے رہے خنجر بکف نرالی عبادت حسین کی دنیا سمجھ  رہی تھی تلاوت میں ہیں حسین قرآن کر رہا تھا تلاوت حسین کی  تیرے نصیب میں تھی فقط لعنتیں یزید قائم ہوئی جہاں میں امامت حسین کی مظلوم ہوگئے ہیں مسلمان ہرجگہ محسوس ہورہی ہے ضرورت حسین کی جنت میں مجھ کو جانے سے رضواں نہ روکئے    سبطین کو ملی ہے اجازت حسین کی

جشن ‏میلادالنبی ‏ہےعیداکبربےگماںءچاروجانب ‏ہم ‏جلائیں ‏گےمسرت ‏کا ‏چراغ ‏ازقلم ‏سبطین ‏مرتضوی ‏8695882367

🌻نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم 🌻  ازقلم محمد سبطین مرتضوی کشنگنجوی 8695882367 اسم احمد کا وظیفہ ہے عقیدت کا چراغ قلب میں روشن رہے  آقا کی الفت کا جشن میلاد النبی ہے عید اکبر بےگماں چاروجانب ہم جلائیں گے مسرت کاچراغ گرگئےلات و ہبل ایک پل میں سارےسر کےبل جب جلایا مصطفی نےرب کی وحدت کا چراغ نعت پاک مصطفے کی برکتیں تو دیکھیے  ہےفروزاں میرے گھر میں ان کی رحمت کاچراغ ابرِ ظلمت مٹ گٸی ہے اس جہاں سے دوستو! جس گھڑی روشن ہوا آقا کی طلعت کا چراغ جب ہوائیں نفرتوں کی چل رہی تھیں چارسو اعلی حضرت  نےجلایا ان کی عظمت کا چراغ غوث وخواجہ اوراخترمرتضی سےپیار ہے قلب میں  روشن رہے حسن عقیدت کا چراغ اےخداۓ پاک تجھ سے ہے دعا سبطین کی اس کےدل میں ہرگھڑی ہوان کی مدحت کا چراغ 

یاخداہےدعاتجھ ‏سےسبطین ‏کی،میرےدل ‏کی ‏کلی ‏کو ‏کھلا ‏ہرگھڑی ‏ازقلم ‏سبطین ‏مرتضوی ‏8695882367

🌻مناجات باری تعالی 🌻 ازقلم سبطین مرتضوی     8695882367 میں تری حمد لکھوں خدا ہرگھڑی تو بڑھادےمرا حوصلہ ہر گھڑی عشق میں اپنے مجھکو سلا ہرگھڑی  ذاکر  اپنا بنا کر اٹھا  ہر گھڑی یاخدا دین پر یوں ہی قائم رہوں بس یہی ہے مری التجا ہرگھڑی میں گنہگارہوں میں خطا کارہوں بخش دے بہر صل علی ہرگھڑی  سب کا مالک ہے تو سب کا خالق ہے تو  مجھ پہ بھی کر کرم یا خدا ہر گھڑی یاخدا نیک انساں بنادے مجھے گمرہوں,گمرہی سے بچا ہرگھڑی یاخدا ہےدعا تجھ سے سبطین کی  میرے دل کی کلی کو کھلا ہرگھڑی

تجھ ‏سے ‏سبطین ‏کی ‏دعاہے ‏یہ،کردےاس ‏کوتوجنتی ‏یارب ‏ازقلم ‏سبطین ‏مرتضوی ‏8695882367

🌻مناجات باری تعالیٰ 🌻 ازقلم سبطین مرتضوی 8695882367 ایسی دے مجھ کوزندگی یارب میں کروں تیری بندگی یارب  بخش کر میرے سب گناہوں کو دے ہدایت مجھے سہی یا رب میری آنکھوں کو خواب میں اک بار  تو دکھا ...........جلوئے نبی یارب دے دے توفیق اس کو نیکی کی جو  کرے  رات  دن  بدی  یا رب اس کو خوش حال زندگی دےدے جو  عبادت  کرے  تری   یا رب جس گھڑی روح نکلے تن سے میرے لب پہ کلمہ ہو اس گھڑی یا رب دیکھ لوں میں یہیں سے طیبہ کو دے مجھے ایسی روشنی یا رب تجھ سے سبطین کی دعا ہے یہ کردےاس کو توجنتی یارب 

تری ‏حمد ‏لکھوں ‏سدا ‏میرےاللہ،بڑھادےمراحوصلہ ‏میرےاللہ ‏ازقلم ‏سبطین ‏مرتضوی ‏8695882367

🌻مناجات باری تعالی🌻 ازقلم سبطین مرتضوی 8695882367 تری حمد لکھوں سدا میرے اللہ بڑھادے مرا حوصلہ میرے اللہ کرم مجھ پہ ہے سب ترا میرے اللہ مجھے اپنا ذاکر بنا میرے اللہ تری بندگی کا مزہ ہی الگ ہے  ہنر بندگی کا سکھا میرے اللہ میں بدکار عاصی نکمہ کمینہ  تو ہونا نہ مجھ سے خفا میرے اللہ قیامت میں رسوائیوں سے بچانا چھپانا تو جرم و خطا میرے اللہ ہے ارمان دل میں مدینہ کو جاؤں مجھے اب مدینہ دکھا میرے اللہ مجھے عشق احمد میں یوں مست کردے نہ سوجھے کوئی دوسرا میرے اللہ کرے کوچ جب دار فانی سے سبطین زباں پر ہو کلمہ ترا میرے اللہ

وہ ‏جس ‏کا ‏نام ‏ہے ‏اللہ،اسی ‏کی ‏تو ‏عبادت ‏ہے ‏ازقلم ‏سبطین ‏مرتضوی ‏8695882367

🌻حمد باری تعالی🌻   ازقلم: سبطین مرتضوی کشنگنجوی اسی کی ساری خلقت ہے  یہ ساری اس کی نعمت ہے خدایا کچھ تو رحمت ہو  خدا تیری ہی رحمت ہے وہ جس کا نام ہے اللہ  اسی کی تو عبادت ہے وہی خالق ہے دوزخ کا  اسی کی ہی تو جنت  ہے جسے ہے پیار آقا سے  اسی سے رب کو الفت ہے لکھو سبطین حمد و نعت  یہی بےشک عبادت ہے

ایسی ‏توفیق ‏دے ‏یاخدا ‏ہرگھڑی ‏میں ‏کروں ‏تیری ‏حمدوثنا ‏ہرگھڑی ‏ازقلم ‏سبطین ‏مرتضوی 8695882367‏

🌹حمدباری تعالیٰ🌹 ازقلم سبطین مرتضوی  8695882367 ایسی تو فیق دے یاخدا ہرگھڑی  میں کروں تیری حمدوثنا ہرگھڑی تو ہی ہے سب کاحاجت روا ہرگھڑی ہےترا نام سب سے بڑا ہر گھڑی یا خدا یاخدا یاخدا یاخدا سب پہ ہے بس تیری ہی عطا ہر گھڑی ہے عقیدہ میرا میرے اجداد کا  ہے نہیں کوئی تیرے سوا ہر گھڑی ساری دنیا کا خالق وہی ایک ہے نعمتیں دے رہا ہے خدا ہر گھڑی لا الہ  پڑھ  کے  معلوم  یہ  ہوگیا  بس تری ہے عبادت خدا ہر گھڑی ہے نہیں کوئی ہمسر ترا یاخدا تیرے ہی نام سے ابتدا ہرگھڑی مانگا سبطین نےتجھ سےجو بھی خدا ہےدیا تونے اس سے سوا ہر گھڑی

نہ ‏تجھ ‏سا ‏کوئی ‏دوسرا ‏میرےاللہ،توہی ایک سب کاخدامیرےاللہ ‏ازقلم ‏سبطین ‏مرتضوی ‏8695882367 ‏

🌻حمد باری تعالیٰ🌻 ازقلم سبطین مرتضوی 8695882367 نہ تجھ سا کوئی دوسرا میرے اللہ تو ہی ایک سب کا خدا میرے اللہ ترے در سے لوٹا نہ مایوس کوئی ترا فضل سب پر ہوا میرے اللہ تری نعمتوں کی کوئی حد نہیں ہے نہ اب تک کوئی گن سکا میرے اللہ ہر اک عیب سے پاک ہے ذات تیری  نہیں کوئی ثانی ترا میرے اللہ رحیم اور رحمان تو ہی ہے مولیٰ ترے نام سے ابتدا میرے اللہ تو ستار بھی ہے تو غفار بھی ہے  تو ہی  درد دل کی دوا میرے اللہ تو ہی رب ہے خالق ہے مولائے کل ہے ترے ہی لئے ہے بقا میرے اللہ ہمیشہ سے ہے تو ہمیشہ رہے گا  بجز تیرے سب کو فنا میرے اللہ طلب خستہ سبطین نے جو کیا ہے  دیا تو نے اس سے سوا میرے اللہ