🌻حمد باری تعالیٰ🌻
ازقلم سبطین مرتضوی
8695882367
نہ تجھ سا کوئی دوسرا میرے اللہ
تو ہی ایک سب کا خدا میرے اللہ
ترے در سے لوٹا نہ مایوس کوئی
ترا فضل سب پر ہوا میرے اللہ
تری نعمتوں کی کوئی حد نہیں ہے
نہ اب تک کوئی گن سکا میرے اللہ
ہر اک عیب سے پاک ہے ذات تیری
نہیں کوئی ثانی ترا میرے اللہ
رحیم اور رحمان تو ہی ہے مولیٰ
ترے نام سے ابتدا میرے اللہ
تو ستار بھی ہے تو غفار بھی ہے
تو ہی درد دل کی دوا میرے اللہ
تو ہی رب ہے خالق ہے مولائے کل ہے
ترے ہی لئے ہے بقا میرے اللہ
ہمیشہ سے ہے تو ہمیشہ رہے گا
بجز تیرے سب کو فنا میرے اللہ
طلب خستہ سبطین نے جو کیا ہے
دیا تو نے اس سے سوا میرے اللہ
Comments
Post a Comment