🌻مناجات باری تعالی 🌻
ازقلم سبطین مرتضوی
8695882367
میں تری حمد لکھوں خدا ہرگھڑی
تو بڑھادےمرا حوصلہ ہر گھڑی
عشق میں اپنے مجھکو سلا ہرگھڑی
ذاکر اپنا بنا کر اٹھا ہر گھڑی
یاخدا دین پر یوں ہی قائم رہوں
بس یہی ہے مری التجا ہرگھڑی
میں گنہگارہوں میں خطا کارہوں
بخش دے بہر صل علی ہرگھڑی
سب کا مالک ہے تو سب کا خالق ہے تو
مجھ پہ بھی کر کرم یا خدا ہر گھڑی
یاخدا نیک انساں بنادے مجھے
گمرہوں,گمرہی سے بچا ہرگھڑی
یاخدا ہےدعا تجھ سے سبطین کی
میرے دل کی کلی کو کھلا ہرگھڑی
Comments
Post a Comment