جشن میلادالنبی ہےعیداکبربےگماںءچاروجانب ہم جلائیں گےمسرت کا چراغ ازقلم سبطین مرتضوی 8695882367
🌻نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم 🌻
ازقلم محمد سبطین مرتضوی کشنگنجوی
8695882367
اسم احمد کا وظیفہ ہے عقیدت کا چراغ
قلب میں روشن رہے آقا کی الفت کا
جشن میلاد النبی ہے عید اکبر بےگماں
چاروجانب ہم جلائیں گے مسرت کاچراغ
گرگئےلات و ہبل ایک پل میں سارےسر کےبل
جب جلایا مصطفی نےرب کی وحدت کا چراغ
نعت پاک مصطفے کی برکتیں تو دیکھیے
ہےفروزاں میرے گھر میں ان کی رحمت کاچراغ
ابرِ ظلمت مٹ گٸی ہے اس جہاں سے دوستو!
جس گھڑی روشن ہوا آقا کی طلعت کا چراغ
جب ہوائیں نفرتوں کی چل رہی تھیں چارسو
اعلی حضرت نےجلایا ان کی عظمت کا چراغ
غوث وخواجہ اوراخترمرتضی سےپیار ہے
قلب میں روشن رہے حسن عقیدت کا چراغ
اےخداۓ پاک تجھ سے ہے دعا سبطین کی
اس کےدل میں ہرگھڑی ہوان کی مدحت کا چراغ
Comments
Post a Comment