جنت میں مجھ کو جانے سے رضواں نہ روکئے،سبطین کو ملی ہے اجازت حسین کی،ازقلم سبطین مرتضوی 8695882367
منقبت شہیداعظم نواسۂ رسول امام حسین رضی اللہ عنہ
از.محمد سبطین مرتضوی کشنگنجوی
8695882367
مولیٰ مرے حسین ہیں جنت حسین کی
جنت مجھے دلائے گی الفت حسین کی
سن لو نصیب اس کا بہت قیمتی ہوا
حاصل ہوئی ہے جس کو بھی نسبت حسین کی
حوروملک بھی رشک سے بس دیکھتے رہے
خنجر بکف نرالی عبادت حسین کی
دنیا سمجھ رہی تھی تلاوت میں ہیں حسین
قرآن کر رہا تھا تلاوت حسین کی
تیرے نصیب میں تھی فقط لعنتیں یزید
قائم ہوئی جہاں میں امامت حسین کی
مظلوم ہوگئے ہیں مسلمان ہرجگہ
محسوس ہورہی ہے ضرورت حسین کی
جنت میں مجھ کو جانے سے رضواں نہ روکئے
سبطین کو ملی ہے اجازت حسین کی
Comments
Post a Comment