🌻مناجات باری تعالیٰ 🌻
ازقلم سبطین مرتضوی
8695882367
ایسی دے مجھ کوزندگی یارب
میں کروں تیری بندگی یارب
بخش کر میرے سب گناہوں کو
دے ہدایت مجھے سہی یا رب
میری آنکھوں کو خواب میں اک بار
تو دکھا ...........جلوئے نبی یارب
دے دے توفیق اس کو نیکی کی
جو کرے رات دن بدی یا رب
اس کو خوش حال زندگی دےدے
جو عبادت کرے تری یا رب
جس گھڑی روح نکلے تن سے میرے
لب پہ کلمہ ہو اس گھڑی یا رب
دیکھ لوں میں یہیں سے طیبہ کو
دے مجھے ایسی روشنی یا رب
تجھ سے سبطین کی دعا ہے یہ
کردےاس کو توجنتی یارب
Comments
Post a Comment