منقبت غوث اعظم رضی اللہ عنہ
از قلم سبطین مرتضوی
ہیں رہبر ھدایت غوث الوری ہمارے
یعنی شہ ولایت غوث الوری ہمار
اک عام آدمی کیا؟ولیوں پہ بھی ہمیشہ
کرتے ہیں بادشاہت غوث الوری ہمارے
چشم زدن میں ڈوبی کشتی کنارےلائے
رکھتے ہیں ایسی طاقت غوث الوری ہمارے
ٹھوکر سے اپنی مردہ کرتےہیں آپ زندہ
ہم پر بھی ہو عنایت غوث الوری ہمارے
چوروں نےکرلی توبہ ان کے نصیب چمکے
ہےسب یہ سچ کی برکت غوث الوری ہمارے
کل اولیاء یہ بولے گردن جھکاکےاپنی
حق ہے تری قیادت غوث الوری ہمارے
ابدال ہو یا خواجہ اقطاب ہوں یا راجہ
سب پر کریں حکومت غوث الوری ہمارے
پہلے ہی دن سنایا قرآن پاک آدھا
رکھتے تھے کیاذہانت غوث الوری ہمارے
شیدائی بن کے رہنا ہر وقت دل سے ان کا
ٹالیں گےہرمصیبت غوث الوری ہمارے
دیکھو ذرا یہ کہہ کر یا غوث المدد تم
کردیں گے پوری حاجت غوث الوری ہمارے
اک روز خواب ہی میں ہو آپ کی زیارت
سبطین کی ہے چاہت غوث الوری ہمارے
Comments
Post a Comment