منقبت غوث اعظم رضی اللہ عنہ
ازقلم سبطین مرتضوی
مجھے اپنا روضہ دکھا غوث اعظم
یہ ہے قلب کی التجا غوث اعظم
دکھا دو کبھی خواب میں اپنا جلوہ
ہو پوری مری التجاء غوث اعظم
بناتے ہو بگڑی ہمیشہ سبھی کی
ہماری بھی بگڑی بنا غوث اعظم
ہیں رکھتے قدم تیرا سر پر ولی سب
ہوئی عز و شاں یوں عطا غوث اعظم
سنا قم باذنی تو مردہ بھی فورا
کھڑا ہوگیا با خدا غوث اعظم
ہےخواہش مری تیرا دیدار کر لوں
یہ حسرت مری اب مٹا غوث اعظم
ہو سبطین کیوں کر مجھے خوف محشر
ہیں جب میرے مشکل کشا غوث اعظم
Comments
Post a Comment