فضیلتوں کی فضیلت ہےبارہویں تاریخ
ازقلم سبطین مرتضوی
ظہور جلوۂ وحدت ہے بارہویں تاریخ
طلوع مہر رسالت ہے بارہویں تاریخ
مشام جان جہاں اس سےہوگئ سرشار
گلاب وعطر کی نکہت ہے بارہویں تاریخ
ترے ہی صدقے چمن میں بہار آئی ہے
چمن کی تجھ سےہی زینت ہےبارہویں تاریخ
کوئی بھی دن نہیں اس دن سے افضل واعلی
فضیلتوں کی فضیلت ہے بارہویں تاریخ
سبب یہی ہے تری شہرت و بلندی کا
تجھے حضور سے نسبت ہے بارہویں تاریخ
جہان دہشت ونفرت میں آدمی کےلئے
پیام امن واخوت ہے بارہویں تاریخ
دل خلیل سے نکلی ہوئی دعا ہے تو
مسیح کی تو بشارت ہے بارہویں تاریخ
غلاموں کےلئے سبطین دل کی ٹھنڈک ہے
خدائے پاک کی رحمت ہے بارہویں تاریخ
Comments
Post a Comment