🌻آمد سرکار ہے 🌻
ازقلم سبطین مرتضوی
دیپ الفت کے جلاؤ آمد سرکار ہے
دشمنی دل کی مٹاؤآمدسرکار ہے
مل کےسب خوشیاں مناؤآمدسرکارہے
خوب گھر گلیاں سجاؤ آمدِ سرکار ہے
اپنے ہونٹوں پرسجا کرنغمۂ صل علی
اپنی بگڑی کو بناؤ آمد سرکارہے
دومبارک باد سب کو آمد سرکار کی
آپسی جھگڑے مٹاٶآمد سرکار ہے
ظلم ہوسکتا نہیں دنیا میں تم پر اب کہیں
بیٹیو! تم مسکراؤ آمد سرکار ہے
اپنے سینے سےلگاؤمفلسوں محتاجوں کو
ان کو کھانا بھی کھلاؤ آمد سرکار ہے
باوضو سبطین ہو کر پھر بصد فرط ادب
جھوم کر نعتیں سناؤ آمد سرکار ہے
Comments
Post a Comment