منقبت غوث اعظم رضی اللہ عنہ،کی ہے ولیوں نے اطاعت غوث اعظم آپ کی ،ازقلم سبطین مرتضوی،8695882367
منقبت غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ
ازقلم:سبطین مرتضوی
میرے دل میں ہے محبت غوث اعظم آپ کی
اس لئے کرتا ہوں مدحت غوث اعظم آپ کی
کیابیاں ہو شان وعظمت غوث اعظم آپ کی
کی ہے ولیوں نے اطاعت غوث اعظم آپ کی
روز اول سے عقیدہ ہے یہ اہل خیر کا
اولیاء پر ہے حکومت غوث اعظم آپ کی
قم باذنی ، کہدیا تو مردے زندہ ہوگئے
کیا انوکھی ہے کرامت غوثِ اعظم آپ کی
ڈاکؤں کے اور لٹیروں کے دلوں میں بالیقیں
گھر بناتی تھی صداقت غوث اعظم آپ کی
آپ کی چشم عنایت کا تصدق ہے شہا
کر رہاہوں میں بھی مدحت غوث اعظم آپ کی
اپنےدر پر بھی کبھی سبطین کوبلوائیے
ہےرلاتی اس کوفرقت غوث اعظم آپ کی
Comments
Post a Comment