🌻نعت نبی🌻
ازقلم سبطین مرتضوی
کمالوں میں اکمل کمال محمدﷺ
جمالوں میں اجمل جمال محمد ﷺ
وہ حسن رسالت مآب اللہ اللہ
جمال خدا ہے جمال محمدﷺ
نہیں ان کے جیسا کوئی کل جہاں میں
نہیں مل سکے گی مثال محمدﷺ
وہ سائل سے لا بولتے ہی نہیں ہیں
ہے بے مثل جود ونوال محمد
کہوں والضحیٰ یا سراجا منیرامیں
ہو کیسے بیاں خدو خال محمدﷺ
جسے چاہیں آقا عطا کردیں جنت
یہ دونوں جہاں ہیں منال محمد ﷺ
کیا چاند ٹکڑے پھرایا ہے سورج
بیاں کیا ہو ہم سے کمال محمد ﷺ
اےنجدی کمینے نکل بھاگ یاں سے
یہ دل اور جاں سب ہے مال محمد ﷺ
وہ زندہ تھے،ہیں اور زندہ رہیں گے
فریب نظر ہے وصال محمد ﷺ۔
کھلا غنچۂ فکر سبطین میرا
چلی جب نسیم خیال محمد ﷺ
Comments
Post a Comment