مجھے جانے مجھےجانےدو در یارپر مجھے جانے دو ،مراشوق ہےمرارہنمامری حدوہ شہرمجیب ہے،ازقلم سبطین مرتضوی،8695882367
نعت شریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ازقلم سبطین مرتضویص
توکریم ہےمرےمصطفےیہ غلام تیراغریب ہے
تری اک نظرکاہےآسراتوہی میرےغم کاطبیب ہے
وہی"راز کن فیکون"ہیں وہی وجہ خلقت کل جہاں
انہیں نعمتیں ہوئیں سب عطایہی قول رب مجیب ہے
وہ فصاحتوں کےہیں آسماں وہ بلاغتوں کےہیں بادشہ
وہ ہیں سارے نبیوں کے پیشوا نہیں ان ساکوئی خطیب ہے
مری قبرمیں مری لاج رکھ بڑی مشکلوں کاہےسامنا
مرے پاس کوئی عمل نہیں مری قبرکیسی مہیب ہے
تونبی میں عیب ہےڈھونڈتامیں نبی پہ دل سےہوں فدا
تری بدنصیبی ہےنجدیامرا دیکھ اعلیٰ نصیب ہے
جو کلام حق میں پڑھا"دنی"کیابعد غور یہ فیصلہ
ہے مجال کس کی بتاسکےوہ خدا سےکتنا قریب ہے
مجھے جانے دومجھےجانےدو در یارپر مجھے جانے دو
مراشوق ہےمرارہنمامری حدوہ شہرمجیب ہے
ہے طلب نگاہوں میں ان کی ہی یہ ہے دل کی سبطین آرزو
کہ یہ سر ہو، اس کا ہو سنگ در جو خدا کا پیارا حبیب ہے
Comments
Post a Comment