سلام مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ازقلم سبطین مرتضوی مصطفے ہیں سب سےاعلی ان کی عظمت کو سلام بیکسوں کےہیں سہارا ان کی عظمت کوسلام مصطفےکا اونچا رتبہ ان کی عظمت کوسلام دوجہاں پربھی ہےقبضہ ان کی عظمت کوسلام دیکھئیے قرآن میں لاترفعوا اصواتکم کس قدرہےان کارتبہ ان کی عظمت کوسلام انبیاء کے پیشوا اور مقتدا سرکار ہیں رب کےوہ ہیں برگزیدہ ان کی عظمت کوسلام ہم کھڑے ہوکرپڑھیں سب آؤ ملکر سنیو! وقت کایہ ہے تقاضہ ان کی عظمت کوسلام آسماں ہو یازمیں ہو یا کہ ہو خلد بریں ہرجگہ ہےان کاچرچاان کی عظمت کوسلام ایک پیالہ دودھ سے ستر صحابہ مست تھے واہ کیسا معجزہ تھا ان کی عظمت کوسلام ہرگھڑی پڑھتے رہو اپنے آقا پر درود حکم رب قرآں میں آیا ان کی عظمت کوسلام آئیے ہیں لاکھوں پیمبر خاک دان گیتی پر ان سا کوئی بھی نہ آیا ان کی عظمت کوسلام باادب آتے فرشتے ہیں جہاں شام وسحر ہے منور کتنا روضہ ان کی عظمت کوسلام ہےزمیں پران کاچرچہ عرش پران کاہےذکر ان کا ہی ہے بول بالا ان کی عظمت کوسلام روشنی پھیلی ہے لوگو!چاروجانب آج تک رب نے ایسا نوربھیجا ان کی عظمت کوسلام آنکھ ہے مازاغ ان کی زلف بھی واللیل ہ...