نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ازقلم سبطین مرتضوی
مدحت نبی کی کیجئےرب کی ثناکےساتھ
ہرجا نبی کا نام ہے نام خدا کے ساتھ
قد جاءکم کی آیت نوری کو چھوڑکر
کیوں تو ہے محو گفتگو قل انما کے ساتھ
جس وقت نام سید ابرار تم سنو
بھیجو درود ان پہ خلوص و وفا کےساتھ
کرتے ہیں جو بھی مدح شہنشاہ بحروبر
خلد بریں وہ جائیں گے خیرالوریٰ کےساتھ
دوزخ میں ڈالے جائیں گے وہ لوگ بالیقیں
رکھتےہیں جوبھی بغض شہ انبیاکےساتھ
چھوٹا بڑا نہیں کوئی دربار شاہ میں
یکساں سلوک ہوتاہےشاہ وگداکےساتھ
سبطین کو ذرا بھی نہیں خوف حشر کا
آئیں گےمصطفی وہاں رب کی رضا کےساتھ
Comments
Post a Comment