سلام مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ازقلم سبطین مرتضوی
مصطفے ہیں سب سےاعلی ان کی عظمت کو سلام
بیکسوں کےہیں سہارا ان کی عظمت کوسلام
مصطفےکا اونچا رتبہ ان کی عظمت کوسلام
دوجہاں پربھی ہےقبضہ ان کی عظمت کوسلام
دیکھئیے قرآن میں لاترفعوا اصواتکم
کس قدرہےان کارتبہ ان کی عظمت کوسلام
انبیاء کے پیشوا اور مقتدا سرکار ہیں
رب کےوہ ہیں برگزیدہ ان کی عظمت کوسلام
ہم کھڑے ہوکرپڑھیں سب آؤ ملکر سنیو!
وقت کایہ ہے تقاضہ ان کی عظمت کوسلام
آسماں ہو یازمیں ہو یا کہ ہو خلد بریں
ہرجگہ ہےان کاچرچاان کی عظمت کوسلام
ایک پیالہ دودھ سے ستر صحابہ مست تھے
واہ کیسا معجزہ تھا ان کی عظمت کوسلام
ہرگھڑی پڑھتے رہو اپنے آقا پر درود
حکم رب قرآں میں آیا ان کی عظمت کوسلام
آئیے ہیں لاکھوں پیمبر خاک دان گیتی پر
ان سا کوئی بھی نہ آیا ان کی عظمت کوسلام
باادب آتے فرشتے ہیں جہاں شام وسحر
ہے منور کتنا روضہ ان کی عظمت کوسلام
ہےزمیں پران کاچرچہ عرش پران کاہےذکر
ان کا ہی ہے بول بالا ان کی عظمت کوسلام
روشنی پھیلی ہے لوگو!چاروجانب آج تک
رب نے ایسا نوربھیجا ان کی عظمت کوسلام
آنکھ ہے مازاغ ان کی زلف بھی واللیل ہے
عکس قرآں ان کاچہرہ ان کی عظمت کوسلام
رب نےاپنی ملکیت کا ان کوہی حاکم کیا
ان کاہےہر ایک خطہ ان کی عظمت کوسلام
تھیں زنان مصر یوسف پر فدا دل سے مگر
ہےفدا شہ پر زمانہ ان کی عظمت کوسلام
صبح صادق دن دوشنبہ آمنہ کی گود میں
آگیا کعبے کا کعبہ ان کی عظمت کوسلام
آمدسرکار سے کافور ظلمت ہوگئی
چھاگیاہرسو اجالا ان کی عظمت کوسلام
نور نےجس کےدوعالم کومنور کردیا
آگیا وہ نور والا ان کی عظمت کوسلام
چاند جب سے ہوگیا ماہ ربیع النور کا
سج رہاہےخوب جلسہ ان کی عظمت کوسلام
ہوگیا ہرسو اجالا آمد سرکار سے
مرحبا کیا نورآیا ان کی عظمت کوسلام
مصطفےکو خودخدائےپاک نےاسری کی شب
ان کو جلوہ ہے دکھایا ان کی عظمت کوسلام
آپ کی اولاد اور اصحاب پر دل ہے فدا
جن سےہےاسلام زندہ ان کی عظمت کوسلام
حضرت صدیق و فاروق اور عثمان و علی
ہیں نبی کے چاروں شیدا ان کی عظمت کو سلام
دیکھ کر قربانئ ابن علی کرنے لگا
کربلا کا ذرہ ذرہ ان کی عظمت کوسلام
بوحنیفہ مالک وحنبل امام شافعی
ان پہ نازاں ہے یہ دنیا ان کی عظمت کوسلام
غوث اعظم کی کرامت دیکھئے کہ مردہ بھی
کر رہا ہے ہوکے زندہ ان کی عظمت کوسلام
حضرت خواجہ پیا کی کیا نرالی شان ہے
کاسے میں ساگر سمایا ان کی عظمت کو سلام
سنیوں پر اعلیٰ حضرت کا ہے احسان عظیم
سنیت ہےان سے زندہ ان کی عظمت کوسلام
حجۃالاسلام کے اعلی مراتب دیکھ کر
بھیجنے لگتی ہے دنیا ان کی عظمت کو سلام
کررہے ہیں مفتی اعظم شبیہ غوث کو
اس جہاں کے اہل تقویٰ ان کی عظمت کو سلام
میں ہوں عاشق حضرت اختر رضاکاجن کاہے
چاندسارخشندہ چہرہ ان کی عظمت کوسلام
ہے جناب مرتضی کی ذات بے مثل و مثال
اور رتبہ بھی نرالا ان کی عظمت کوسلام
حشرکے میدان میں سبطین تیرےواسطے
مصطفے کا ہےسہارا ان کی عظمت کوسلام
Comments
Post a Comment