Skip to main content

Posts

Showing posts from January, 2021

منگتوں ‏کا ‏تماشانہیں ‏ہونےدیتے ‏ازقلم ‏سبطین ‏مرتضوی ‏8695882367

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ازقلم سبطین مرتضوی 8695882367 بھیک دیتےہیں وہ شہرہ نہیں ہونےدیتے یعنی منگتوں کا تماشا نہیں  ہونے دیتے اس کو نیچا نہیں کر پائیں گے دنیا والے  شاہ بطحا جسے نیچا نہیں ہونے دیتے میں گنہگار ہوں بدکار ہوں مجرم ہوں،مگر  پھر بھی آقا مجھے رسوا نہیں ہونے دیتے  جب سے میں بن گیا سرکار کا دیوانہ مجھے  تب سے  وہ اور  کسی کا  نہیں ہونے  دیتے جو بھی سنت پہ چلا کرتے ہیں  ہرگز ان کا  قلب آقا کبھی گندہ نہیں ہونے دیتے اپنےعشاق کو سبطین کبھی شاہ ہدی غیر کے در پہ خمیدہ نہیں ہونےدیتے

نبی ‏کی ‏ہے ‏ہرادا ‏محفوظ ‏،ازقلم ‏سبطین ‏مرتضوی ‏،8695882367

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ازقلم سبطین مرتضوی  بھلے ہی کچھ نہ رہے اے مرے خدا محفوظ مگر زباں پہ رہے نام مصطفیٰ محفوظ حیات ا‌ن کی نمونہ ہے ہر بشر کےلئے  اسی لئے تو نبی کی ہے ہر ادا محفوظ زمیں پہ عرش پہ جنت میں چاندتاروں میں کلام پاک میں آقا کی ہے ثنا محفوظ  ہے آرزو کہ مجھے  موت آئے جب آقا  رہے لبوں پہ مرے آپ کی ثنا محفوظ خدا  کا  قول  *الا ان اولیاء اللہ* بتا رہا ہے کہ غم سے ہیں اولیا محفوظ بتاؤ نجدیو! کس کام کے ہیں یہ سجدے؟ رہے نہ دل میں اگر عشق مصطفے محفوظ خدا کے فضل سے میرے نبی کا اے سبطین حجر کے سینے پہ دیکھو ہے نقش پا محفوظ

غلط بات ہے ازقلم سبطین مرتضوی 8695882367

💫🌷غلط بات ہے 🌷💫 ازقلم سبطین مرتضوی  8695882367 ذکر احـمـد بھلانا غلط بات ہے گیت دنیا کے گانا غلط بات ہے صلح کلی  سے  دوری بنائے رہو ہاتھ اس سے ملانا غلط بات ہے کر بیاں جو نبی نے ہے فرما دیا اس سے ہٹ کر بتانا غلط بات ہے اولیا کی جو عظمت کے قائل نہیں انکی محفل میں جانا غلط بات ہے یہ ہے مفہوم  سرکار کے قول کا ظلم مفلس پہ ڈھانا غلط بات ہے آیت لاتقل سے یہ ظاہر  ہوا باپ ماں کو رُلانا غلط بات ہے ہے گزارش یہ سبطین کی مومنو! دل  کسی کا دکھانا غلط بات ہے

عاشق خیرالوریٰ کا ہے یہ نعرہ زندہ باد ، اےشہنشاہ ‏مدینہ ‏پیارے ‏آقازندہ ‏باد ازقلم سبطین مرتضوی ‏869588237

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ازقلم سبطین مرتضوی 8695882367 عاشق خیرالوریٰ کا ہے یہ نعرہ زندہ باد اے شہنشاہ  مدینہ  پیارے آقا زندہ باد ملکیت دی ہےخدانےان کو ہراک چیزکی مالک کون ومکاں  یس و طہ  زندہ باد  خوشبوؤں کےلب پہ یہ نعرہ رہےگاحشر تک نوشۂ  شہر  مدینہ  کا  پسینہ  زندہ باد جس میں کی ہےخود خدانےمدحت خیرالوریٰ اس کلام پاک کا ہر اک سپارہ زندہ باد کی نہیں پرواہ جس نےغارمیں بھی جان کی ہے وہی اسلام کا پہلا خلیفہ زندہ آباد قتل کرنے کے ارادے سے عمر آئے مگر  دیکھتےہی پڑھ لیا کلمہ نبی کا زندہ باد ہر گھڑی سبطین بھی نعرہ لگاتا ہے یہی  ان کا گنبد ان کی جالی ان کا روضہ زندہ باد