💫🌷غلط بات ہے 🌷💫
ازقلم سبطین مرتضوی
8695882367
ذکر احـمـد بھلانا غلط بات ہے
گیت دنیا کے گانا غلط بات ہے
صلح کلی سے دوری بنائے رہو
ہاتھ اس سے ملانا غلط بات ہے
کر بیاں جو نبی نے ہے فرما دیا
اس سے ہٹ کر بتانا غلط بات ہے
اولیا کی جو عظمت کے قائل نہیں
انکی محفل میں جانا غلط بات ہے
یہ ہے مفہوم سرکار کے قول کا
ظلم مفلس پہ ڈھانا غلط بات ہے
آیت لاتقل سے یہ ظاہر ہوا
باپ ماں کو رُلانا غلط بات ہے
ہے گزارش یہ سبطین کی مومنو!
دل کسی کا دکھانا غلط بات ہے
Comments
Post a Comment