نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ازقلم سبطین مرتضوی
بھلے ہی کچھ نہ رہے اے مرے خدا محفوظ
مگر زباں پہ رہے نام مصطفیٰ محفوظ
حیات ان کی نمونہ ہے ہر بشر کےلئے
اسی لئے تو نبی کی ہے ہر ادا محفوظ
زمیں پہ عرش پہ جنت میں چاندتاروں میں
کلام پاک میں آقا کی ہے ثنا محفوظ
ہے آرزو کہ مجھے موت آئے جب آقا
رہے لبوں پہ مرے آپ کی ثنا محفوظ
خدا کا قول *الا ان اولیاء اللہ*
بتا رہا ہے کہ غم سے ہیں اولیا محفوظ
بتاؤ نجدیو! کس کام کے ہیں یہ سجدے؟
رہے نہ دل میں اگر عشق مصطفے محفوظ
خدا کے فضل سے میرے نبی کا اے سبطین
حجر کے سینے پہ دیکھو ہے نقش پا محفوظ
Comments
Post a Comment