منقبت خواجہ غریب نواز رضی اللہ عنہ ازقلم سبطین مرتضوی خواجۂ اجمیر کو سرکار کا فیضان لکھ مل گئی لاکھوں کو ان سےدولت ایمان لکھ اےقلم ہر صاحب ایمان کو ذیشان لکھ اور تو خواجہ پیا کو حصۂ ایمان لکھ اےعطائے مصطفے ہندالولی خواجہ پیا مجھ کوبھی چھوکٹ کااپنے ادنی سا دربان لکھ جب تجھے روکے کوئی اجمیر جانےسےمیاں اس کو برجستہ قلم سے تابع شیطان لکھ ہند میں آنےسےان کے دین حق پھولاپھلا ہےمعین الدین کا کتنا بڑا احسان لکھ کاش آجاتے مرے گھر حضرت ہند الولی ان سےان کومانگ لیتادل کایہ ارمان لکھ لکھ ر ے ہیں منقبت جو ہند کے سلطان کی ہے یقیناً ان پہ جاری چشتیہ فیضان لکھ زندہ و جاوید ہیں سبطین سارے اولیا منقبت کے شعر میں قرآن کا فرمان لکھ