منقبت خواجہ غریب نواز رضی اللہ عنہ
ازقلم سبطین مرتضوی
کتنا بافیض ہے روضہ مرے خواجہ تیرا
جاری رہتا ہے سدا فیض کا چشمہ تیرا
ہند میں کلمۂ توحید و رسالت کی شہا
گونجتی ہیں جوصدائیں وہ ہےصدقہ تیرا
توہےخواجہ حسنی اورحسینی سید
ناز کرتا ہے تیری ذات پہ شیدا تیرا
تجھ سےہی ہند کی ہےشان بڑھی اے خواجہ
اس لئے ہوگیا شیدا یہ زمانہ تیرا
جوگی جیپال کو کس نے ہے پڑھایا کلمہ
ہے میرے خواجہ پیا کام یہ کس کا؟تیرا
اونٹ راجا کےنہ اٹھ پائےاٹھےبھی کیسے
رب ہی جانے کہ تھا کیسا وہ بٹھانا تیرا
خلد میں جائے گا وہ دعویٰ ہے میرا بےشک
سچے دل سے جو بھی ہوجائے گا شیدا تیرا
جب کرم ہندکےسلطان کریں گے سبطین
صاف ہوجائے گا ہر ایک قضیہ تیرا
Comments
Post a Comment