منقبت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ازقلم سبطین مرتضوی 8695882367 نبی کے نور کا مظہر حسین بن حیدر خدا کے شیر کا دلبر حسین بن حیدر نبی کا خون ہے شامل تمہارے رگ رگ میں ہو نور حق سے منور حسین بن حیدر خدا نے مرتبہ بخشا ہے آپ کو اعلیٰ شہید اعظم واکبر حسین بن حیدر نبی نے اس لئے سجدہ طویل فرمایا ہیں پشت پاک نبی پر حسین بن حیدر علی کا نور نظر فاطمہ کا لخت جگر وہی ہے سبط پیمبر حسین بن حیدر نکلتا پانی کا چشمہ زمین کربل سے لگاتے آپ جو ٹھوکر حسین بن حیدر خدا کے فضل سے کتنا عظیم ہے رتبہ کہے سبھی یہ ثناگر حسین بن حیدر یزیدی فوج میں ہلچل سی مچ گئی اس دم دکھائے تم نے جو جوہر حسین بن حیدر خدا کی راہ میں سب کچھ نثار کر ڈالا وفور صبر کے بیکر حسین بن حیدر وقار دیکھ کے مبہوت ہوگئے سارے جب آئے رن میں نکل کر حسین بن حیدر ہے جس کے قلب میں سبطین عشق شاہ امم وہی تو کہتا ہے اکثر حسین بن حیدر