منقبت اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ
عطائےشہ انس وجاں اعلیٰ حضرت
بڑے سرخرو کامراں اعلیٰ حضرت
مرے رنج و آلام کو دور کردو
تمہی ہو مرے پاسباں اعلیٰ حضرت
ہے اہل خرد کی نظر میں یقیناً
تری ذات کوہ گراں اعلیٰ حضرت
اسے کیسے قربت ملے مصطفے کی
جو تم سےرکھےدوریاں اعلیٰ حضرت
تمہارے قلم کی چلیں آندھیاں جب
اڑیں نجد کی ٹوپیاں اعلیٰ حضرت
عدوئے شہ بحر و بر کے لئے تھی
زباں تیری آتش فشاں اعلیٰ حضرت
عرب میں عجم میں خدا کے کرم سے
قمر کی طرح ہیں عیاں اعلیٰ حضرت
بیاں ان کی عظمت ہو سبطین کیسے
کہاں میں ہوں اورہیں کہاں اعلیٰ حضرت
ازقلم سبطین مرتضوی
Comments
Post a Comment