منقبت اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ
تو مرا سلطان ہے احمد رضا
تجھ پہ دل قربان ہےاحمد رضا
علم کی چٹان ہے احمد رضا
سنیت کی شان ہے احمد رضا
ہو عطا صدقہ ترے دربار کا
دل کا یہ ارمان ہے احمد رضا
بد عقیدوں کی جماعت کے لیے
آج بھی طوفان ہے احمد رضا
بادشاہی کی طلب رکھتا نہیں
جو ترا دربان ہے احمد رضا
آپ کی ہستی سےجوانجان ہے
حق سےوہ انجان ہے احمدرضا
منقبت سبطین جو لکھنے لگا
آپ کا فیضان ہے احمد رضا
ازقلم سبطین مرتضوی
Comments
Post a Comment