منقبت اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ
عشق احمد تری جان احمد رضا
عشق ہے تیری پہچان احمد رضا
جان شعرو سخن شان اہل سنن
مرحبا فضل رحمان احمد رضا
علم کو ناز ہے آپ کی ذات پر
آپ ہیں ایسےدھنوان احمد رضا
آپ نے لکھ کے الدولۃ المکیہ
کردیا سب کو حیران احمد رضا
بخشتا ہے جلا اہل ایمان کو
آپ کا کنز الایمان احمد رضا
ازپئےمصطفے اپنے سبطین کی
مشکلیں کیجےآسان احمد رضا
ازقلم: سبطین مرتضوی
Comments
Post a Comment